-
آبادان میں آپریشن ذوالفقاری کی سالگرہ پر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
Nov ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۷رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ جس طرح خداوند عالم کی مدد سے پہلی مسلط کردہ جنگ میں آبادان میں بعثی فوج کا محاصرہ توڑ دیا گيا تھا، اسی طرح آج بھی ایرانی قوم اپنے ایمان، عزم، ایثار اور شہادت کے جذبے سے بڑے شیطان کو دھول چٹا دے گی۔
-
امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
Oct ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۱ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کا فی الحال کوئي پروگرام نہیں اور اس کی ضرورت محسوس نہیں کر رہے۔ تہران نہ تو ہتھیار ڈالے گا اور نہ ہی اپنے وقار اور عزتِ نفس پر سمجھوتہ کرے گا۔
-
دشمن کے حملے سے پہلے ہی اسے نشانہ بنادیں گے: ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا اعلان
Oct ۳۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۱۶ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم دشمن کی نقل و حرکت اور تیاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ حملے سے پہلے دشمن کو نشانہ بنادیں گے۔
-
ایرانی مسلح افواج کے لیے سپریم کمانڈر کے احکامات
Oct ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۱مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے سینیئر کمانڈروں کو حکم دیا ہے کہ دشمن کی ہر ممکنہ جارحیت کا جغرافیائی محدودیت کو مد نظر رکھے بغیر فوری اور مؤثر جواب دیا جائے۔
-
آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی جہاز محفوظ نہیں: میجر جنرل علی عبداللہی
Oct ۲۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۱ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہماری نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔
-
ایرانی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار: ڈپٹی کمانڈر، سپاہ
Oct ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۳سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
-
ٹرمپ کو ایران کا سخت انتباہ
Oct ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۳ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ان کے سامنے دو ہی راستے ہیں، یا شرافتمندانہ سمجھوتہ یا بڑی اسٹریٹیجک شکست۔
-
دشمن کے لئے گزشتہ جنگوں سے بہت زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار: میجر جنرل محسن رضائی
Oct ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۱ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے دشمن کے لئے گزشتہ جنگوں سے بہت زیادہ تباہ کن منصوبہ تیار کیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کی بندش ایرانی قوم کے حقوق کا لحاظ کیے جانے تک جاری رہے گی: میجر جنرل حاتمی
Oct ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۹ایرانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ جب تک ایرانی قوم کے حقوق کا لحاظ نہیں کیا جاتا، تب تک آبنائے ہرمز کو کھولا نہیں جائے گا۔
-
آبنائے ہرمز بند ہے، آمد و رفت کے لیے ہم آہنگی ضروری ہے: ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف
Oct ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۸ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف آسٹاف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ہر قسم کی آمد و رفت ایران کی اجازت اور ہم آہنگی سے مشروط ہے۔