ایران کی جانب سے ترکیہ کے اقتدار اعلی کے احترام پر زور
Mar ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے ترکیہ کی جانب کسی بھی قسم کے میزائل فائر کرنے کی تردید کی ہے ۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے ایران کی جانب سے ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کئے جانے کی بے بنیاد افواہوں کی تردید کی ہے۔
ایران کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے دوست اور پڑوسی ملک ترکیہ کے اقتدار اعلی کا احترام کرتے ہیں اور ایران سے اس کی جانب میزائل فائر کئے جانے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یاد رہے کہ گزشتہ رات وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا تھا کہ ایرانی میزائل جس کا نیٹو کے ایئر ڈیفنس نے مقابلہ کیا، ترکیہ میں انجر لیک فوجی اڈے کی جانب جارہا تھا جو ایک عرصے سے امریکی فضائیہ کا ایک مرکز شمار ہوتا ہے۔