Mar ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • عراقچی: خونریزی کا ذمہ دار امریکا ہے

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خونریزی کا ذمہ دار امریکا ہے اور ہماری مسلح افواج  نے کافی عرصے سے دفاع کی تیاری کررکھی ہے اور وہ دکھا دیں گی کہ جو بھی جنگ جاری رکھنا چاہے گا، دلدل میں پھنسے گا

سحرنیوز/ایران:  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے این بی سی ٹی وی کے ساتھ  بات چیت میں ایرانی بحریہ کے دنا بحری جہاز پر  امریکا کے حملے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے بارے میں کہا کہ یہ ایرانی بحریہ کا تربیتی جہاز تھا جو ہندوستان  کی دعوت پر بحری مشقوں میں شرکت کے لئے  گیا تھا اور غیر مسلح تھا اور ایک غیر مسلح تربیتی جہاز پر حملہ جنگی جرم ہے۔ 
  انھوں نے این بی سی ٹی وی کے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا اپنی جارحیت کے چھے دن   بعد بھی اپنا مقصد  پورا نہیں کرسکا اور اب پلان بی کی بات کررہا ہے جس میں اس کو بہت بڑی شکست ہوگی۔ 
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی لیکن انہیں شکست ہوئی، ایران میں نظام اچھی طرح کام کررہا ہے اور آئین کے مطابق عنقریب نئےرہبر کا  انتخاب ہوجائے گا۔ 
انھوں نے  کہا کہ ہم پر حملہ ہوا، لیکن ہم نے جواب میں اسرائیل میں بہت سے مراکز اور اسی طرح خطے میں امریکی  فوجی اڈوں پر  کامیاب حملے کئے اور ہمارے میزائل اب بھی پوری دقت کے ساتھ ان کے اڈوں اور مراکز کونشانہ بنارہے ہیں۔ وہ ہمیں نہ روک سکے اور یہ ہماری کامیابی ہے۔ 
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے این بی  سی ٹی وی کے نامہ  نگار کے  اس سوال کے جواب  میں کہ ایران نے دس دوسرے ملکوں پر حملے کیوں  کئے ہیں؟ جن میں  بہت سے اس کے پڑوسی عرب ممالک ہیں، کہا کہ ہم نے اپنے پڑوسیوں پر حملے نہیں کئے،بلکہ امریکی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کئے ہیں جو ہمارے پڑوسی ملکوں میں ہیں۔ ہم ان ملکوں کے وزرائے خارجہ سے  رابطہ کرکے  وضاحت کرچکے ہیں کہ ہم آپ پرحملہ نہیں کررہے ہیں، ہمیں آپ سے کوئی مشکل نہیں ہے،  ہم صرف امریکی اڈوں اور مراکز پر حملہ کررہے ہیں۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 ڈاکٹر عراقچی  نے کہا کہ ہم پر حملہ کیا گیا، ہمیں جارحیت کا نشانہ  بنایا گیاہے، ہم امریکا اور اسرائیل کی  جارحیت کی بھینٹ چڑھے ہیں اور اپنا دفاع کررہے ہیں،ہمیں دفاع  کا حق حاصل ہے اور جب تک ضروری ہوگا اپنا دفاع کریں گے۔ ہماری آزادی  وخودمختاری سب سے زیادہ اہم اور ہر قیمت پر اپنے اقتدار اعلی اور ارضی  سالمیت  کا دفاع کریں گے۔

 

ٹیگس