بقائی: ہم پڑوسی ملکوں پر حملہ نہیں کررہے ہیں
Mar ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
ترجمان دفترخارجہ اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ ایران پڑوسی ملکوں پر حملہ نہیں کررہا ہے
سحرنیوز/ایران: ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے العربیہ ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران امریکا اور صیہونی حکومت کے غیر قانونی حملے کا نشانہ بنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے حالیہ اقدامات، اپنے دفاع کی شق کے تحت انجام پائے ہیں اور ایران کو پڑوسی ملکوں سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور ان پر حملہ کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی افواج پوری دقت کے ساتھ صرف امریکی اڈوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔