-
بے خوف راہل گاندھی، ایک کے بعد ایک کامیابی، امت شاہ کی پولیس جھکی، ایف آئی آر درج!
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۰جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران پیلٹ گن کے استعمال سے طالب علم ساحل لوچب کے زخمی ہونے کے معاملے میں دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ کارروائی کانگریس کے سینئر رہنماؤں، بالخصوص لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنے کے بعد ہوئی۔ راہل گاندھی نے پولیس سے واضح طور پر کہا تھا کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی، وہ وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔
-
ہندوستان: راہل گاندھی کا دہلی کے ایک تھانے کے باہر دھرنا، جنتر منتر پر پیلٹ گن کے مبینہ استعمال کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۲ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر کانگریس لیڈر راہل گاندھی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ وہ جنتر منتر پر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طالب علم ساحل کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
ہندوستان: گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد ہلاک
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۰۲:۱۰ریاست گجرات کے بھاؤ نگر علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد کی موت ہو گئی ہے اور زہریلی شراب پینے والوں میں 20 سے زیادہ افراد کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
-
ہندوستان: سابق سینیئر کانگریسی لیڈر سجن کمار کا انتقال ہوگیا
Aug ۲۰, ۲۰۲۶ ۲۲:۲۹دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سابق رکن پارلیمان اور سینیئر لیڈر سجن کمار کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر80 سال تھی۔
-
مندر کو لاکھوں روپیہ چندہ دینے والی بی جے پی کی دلت رکن اسمبلی کو ہی نہیں ملی پوجا کی اجازت!
Aug ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۵اتر پردیش کے لکھنؤ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دلت رکن اسمبلی جے دیوی کوشل نے اپنی ہی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شیتلا دیوی مندر کی تجدید کے لیے انہوں نے 76 لاکھ روپے منظور کرائے، لیکن جب وہ تجدیدی تقریب میں پوجا کے لیے پہنچیں تو انہیں نہ صرف پوجا سے دور رکھا گیا بلکہ آرتی میں بھی شامل نہیں ہونے دیا گیا۔
-
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا بڑا فیصلہ؛ نوجوانوں، ایودھیا ٹرسٹ اور چین کے معاملے پر مودی حکومت کو گھیرنے کی حکمتِ عملی تیار
Aug ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۴ہندوستان کی حزب اختلاف میں سب سے بڑی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس کی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے بدھ کو نئی دہلی کے اندرا بھون میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی، جس میں نوجوانوں کی صورتحال، پیپر لیک، بے روزگاری، ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ سے متعلق الزامات، چین کے ساتھ سرحدی صورتحال، زرعی و توانائی سلامتی اور ای-20 ایندھن سمیت کئی اہم مسائل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
-
ہندوستان: کولکاتا کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتش زدگی، 9 بنگلہ دیشی شہریوں کی دردناک موت
Aug ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۱ہندوستان کے مشرقی شہر کولکاتا میں آج ایک ہوٹل میں خوفناک آگ لگنے سے 9 بنگلہ دیشی شہریوں کی دردناک موت ہوگئی۔
-
ہندوستان: جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے طلبا کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد طلبا میں خوشی لیکن احتجاج جاری رہے گا۔
Aug ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۲ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی حکومت کی طرف سے ٹی ڈی پی ایل ایجنسی کے ذریعہ منعقدہ تمام امتحانات کو منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد طلبا میں خوشی اور جشن کا ماحول تو پیدا ہوگیا لیکن احتجاج بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ہندوستان: چھتیس گڑھ ریاست، 10 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا پُل دن میں موجود تھا لیکن رات کو غائب ہو گیا، لوگ حیران
Aug ۱۷, ۲۰۲۶ ۲۳:۵۸ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سورج پور میں مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک پُل تعمیر ہوا جو دن میں تو موجود تھا لیکن رات کو غائب ہوگیا، جس کے بعد علاقے کے لوگ حیران ہیں۔
-
ہندوستان: جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے طلبا کے مطالبات تسلیم کرلیے، طلبا میں جشن
Aug ۱۷, ۲۰۲۶ ۲۳:۱۱ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں حکومت نے طلبا کے سامنے جھکتے ہوئے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور جے ایس ایس سی اور سی جی ایل کے امتحان منسوخ کردیئے ہیں۔ جھارکھنڈ میں طلبا کے 24 دن کے احتجاج کے درمیان حکومت نے مذکورہ فیصلہ کیا۔