ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لگاتار کئی دنوں سے ہو رہی بارش سے پچاس سال پرانی تین منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی کنبے کے تین بچوں سمیت دس افراد کی ملبے کے نیچے دبنے سے موت ہوگئی۔
سنیچر کو اروند کیجریوال اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنومان مندر پہنچے اور پوجا کی اور بجرنگ بلی کا آشیرواد لیا۔ جس کے بعد کیجریوال آپ کے دفتر پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کیا۔
ہندوستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ چین میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسنددوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار اور 6 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
تہاڑسے رہا ہونے کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ میرا حوصلہ سوگنا بڑھ گیاہے۔
دہلی کے وزیراعلی کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے، اس فیصلے کے بعد وہ ایک سو چھپن دنوں کے بعد جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔
ہندوستانی دفاعی تحقیقی اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بحریہ نے اوڈیشہ کے چاندی پور میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے چھوٹی دوری کی سطح سے سطح تک مار کرنے والی میزائل کا آج کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔
ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔
ہندوستان کے شہر شملہ میں ایک مسجد کے خلاف سخت گیرہندو تنظیموں کے مظاہرے کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔