ہندوستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی، بی جے پی، کی لیڈر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رام مندر کی طرح تحریک نہیں چلائی جائے گی کیونکہ کاشی اور متھرا میں بغیر کھدائی کے شواہد موجود ہیں۔
ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات میں اب زیادہ وقت نہیں رہ گیا ہے لہٰذا سیاسی گرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ گوتم گمبھیر کے بعد اب ایک اور بی جے پی رکن پارلیمان نے الیکشن لڑنے سے منع کردیا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج دھول پور (راجستھان) کے راستے مرینا سے مدھیہ پردیش کی سرحد میں داخل ہوگئی-
ہندوستان میں سابق کرکٹر اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر اور تین ریاستوں کے سابق گورنر عزیز قریشی مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج جمعہ کو انتقال کر گئے۔
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ، جنگل راج کی ضمانت ہے۔
ہندوستان کی ریاست آسام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر 9 مارچ کو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے نفاذ کے اعلان کے خلاف 30 سے زیادہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
ہندوستان میں سنہ 1993 میں حیدرآباد، کانپور، لکھنؤ، سورت اور ممبئی میں کچھ ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے اور ان دھماکوں کے الزام میں عبدالکریم ٹنڈے کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے انہیں بری کردیا ہے۔
ہندوستان کے تاریخی شہر لکھنؤ میں واقع قدیم ٹیلے والی مسجد میں ہندو فریق نے مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے والے ریٹائرڈ جج کو ریٹائرمنٹ والے دن تحفہ ملا اور وہ سرکاری یونیورسٹی کے لوک پال مقرر ہوگئے-