Jan ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری،  غرب اردن میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی

فلسطین کے غرب اردن میں واقع جنین میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کئي دیگر زخمی ہوئے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  ذرائع ابلاغ کے مطابق جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دس فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہيں۔صیہونی ٹی وی چینل چودہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہےکہ جنین میں فوجی آپریشن اعلی سیاسی قیادت کے جمعہ کے اجلاس کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ القسام بریگیڈ نے بھی صیہونی فوج کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شمالی غزہ پٹی سے مقبوضہ بیت المقدس پر دو راکٹ فائر کئے ہيں۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف

صیہونی فوجی کی جارحیت ، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری ہے۔در ایں اثنا پاکستان میں کابینہ کے اجلاس میں اس ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں پچاس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں تعمیرِنو میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

 

ٹیگس