Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲
صیہونی وزیر جنگ کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنے حرکت کی ذمہ داری قبول کرکے ثابت کردیا کہ ایران کا جوابی حملہ مکمل طور پر جائز تھا۔