اسپتال کے ذرائع نے شمالی غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے علاقے کی سڑکیں شہیدوں اور زخمیوں سے بھری پڑی ہیں۔
حماس نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر بمباری اور اسپتال میں صیہونی فوجیوں کے داخل ہوجانے کو فلسطینیوں کا نسلی تصفیہ جاری رکھنے پر غاصب صیہونی حکومت کے اصرار کی علامت قرار دیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور عراق کے وزرائے خارجہ نے جمعے کی شام بغداد میں سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کرکے شام کی خودمختاری اور اقتدار اعلی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں عوام نے جمعے کو غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مذمت میں ملین مارچ نکالا
شامی وزیر دفاع نے کہا ہےکہ میدان جنگ میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔
شام کے وزیر دفاع نےحماہ شہر میں دہشت گردوں کے داخلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حماہ میں جو کچھ ہوا ہے وہ ایک عارضی ٹیکٹیک ہے اور ہمارے فوجی اس شہر کے قریب موجود ہیں۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں دسیوں صیہونی قیدیوں کے قتل کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے جنگ میں صیہونی حکومت کے خلاف فتح کو محاذ جنگ پر مزاحمتی مجاہدوں کی شاندار استقامت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
یمن کے انقلاب اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ نے غزہ پٹی کو اپنے مہلک ہتھیاروں کی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔
شام کی فوج نے اپنے تازہ ترین بیان میں حماہ شہر اور اس کے اطراف میں جنگ کے محاذ پر فوج اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان تصادم کی صورت حال بیان کی ہے۔