امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
تیونس میں سیفکس شہر کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے کےنتیجے میں 24 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پاکستان کی حکومت اور تحریک انصاف نے اپنی توجہ باضابطہ مذاکرات پر توجہ مرکوز کر لی ہے اور ان کے درمیان بیک چینل مذاکرات رک گئے ہیں۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس نے مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا کو دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کے خلاف اسمبلی انتخابات کے لیے میدان میں اتار دیا ہے۔
ہندوستان نے چین کی جانب سے تبت میں ڈیم کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یوکرینی فوج نے کہا ہے کہ روس نے بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں سے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ایرانی قوم کی استقامت کی بدولت بے اثر ہو چکی ہيں۔
یمنی فوج نے ایک بار پھر صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملے کئے ہیں جبکہ تل ابیب میں کافی دیر تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔