Nov ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے مابین تجاری حجم میں اضافہ ہوا

ایران اور ہندوستان کے تجارتی روابط مزید فروغ پا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ایران: ہندوستان کی وزارت تجارت نے 2022 کی پہلی ششماہی میں ایران کے ساتھ ملک کی تجارت میں 52 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت تجارت و صنعت نے ایران کے ساتھ تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے پہلے 8 مہینے میں ایران کے ساتھ ملک کی مجموعی تجارت ایک ارب 791 ملین ڈالر رہی۔

2022 کے پہلے 8 ماہ میں ایران کیلئے ہندوستان کی بر آمدات میں 40 فیصد نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 407 ملین ڈالر پر پہنچ گیا اور ہندوستان نے گزشتہ سال اتنی مدت میں 290 ملین ڈالر کی اشیاء ایران سے حاصل کیں۔

ایران کیلئے ہندوستانی برآمدات میں چاول، چائے اور فروٹ سر فہرست ہیں۔

ٹیگس