Oct ۱۵, ۲۰۲۳ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • کرکٹ عالمی کپ 2023: افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رن سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023 کا تیرہواں میچ آج ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں افغانستان نے 69 رن سے جیت حاصل کرلی۔

سحرنیوز/ کھیل کود: انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔ افغان ٹیم نے 49 اعشاریہ 5 اوور میں 284 رن بنائے اور اس طرح جیتنے کے لئے انگلینڈ کو 285 رن کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 215 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح  افغانستان نے انگلینڈ کو رن سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 215 رن 40 اعشاریہ 3 اوور میں بنائے۔ انگلینڈ کے لئے اب آگے کا سفر مشکل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس سے پہلے اس ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ بھی انگلینڈ کو ہرا چکا ہے۔

ٹیگس