Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

ہندوستان کی دو ریاستوں میں خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست آسام اور میزورام میں علاقائی ملکیت پر جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد مارے گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان ریاستوں کے عوام نے ایک دوسرے پر سرحدی چوکیوں پر قبضہ کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز آسام کی سرکاری افسر کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ہوا، ریاست میزرام کے اہلکاروں نے آسام کے آفیسر کی گاڑی کو بھی نظر آتش کر دیا۔

جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی، دونوں ریاستوں میں لائلہ پور کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ جھڑپوں کے بعد آسام اور میزورام میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

ٹیگس