Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • اترپردیش کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک 19 زخمی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے دھولانا علاقے میں ایک الکٹرانک اشیاء بنانے والی ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے اور آگ لگنے سے 8 مزدوروں کی زندہ جھلسنے سے موت ہوگئی جبکہ 19 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو قریب میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتھیاناتھ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔

نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جو لوگ حادثے میں ہلاک ہوئے، ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ریاستی حکومت ہر طرح سے متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہے۔

 

ٹیگس