Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے ساتھ سرحدی اختلافات کے حل کیلئے چین کی تاکید

چین کے وزیر خارجہ نے چین میں نئے ہندوستانی سفیر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین سرحدی اختلافات کے حل کیلئے سفارتی گفتگو پر تاکید کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اس ملاقات میں کہا کہ چین اور ہندوستان کو چاہیئے کہ وہ اپنے سرحدی مسائل کو حل کرنے کیلئے گفتگو کریں، اس لئے کہ دونوں ممالک کے مابین بیشتر اختلافات اسی حوالے سے ہیں۔

چند ہفتہ قبل ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے دونوں ممالک کے مابین گفتگو کیلئے (WMCC)  کا 24 واں اجلاس بلانے پر تاکید کی تھی۔

ہندوستان اور چین نے 6 ماہ سے سرحدی مسائل پر جاری ڈیڈ لاک کے بعد گفتگو کی اور طے پایا کہ دوجانبہ روابط کو معمول پر لانے کیلئے باقیماندہ مسائل کو پہلی فرصت میں بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

چین کے وزیر خارجہ نے مارچ 2022 میں ہندوستان کا دورہ کیا اور اس ملک کی قومی سلامتی کے سیکریٹری سے اس سمجھوتے پر جلد سے جلد عمل در آمد کیلئے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین 1962 سے سرحدی اختلافات ہیں۔

ٹیگس