Aug ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • بھارت جوڑو مارچ کا مقصد نفرت کو ختم کرنا ہے: کانگریس

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا کا مقصد، نفرت کی دیوار کو توڑنا بتایا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اس بات کا اعلان منگل کو بھارت جوڑو یاترا کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین دگ وجے سنگھ اور کانگریس پارٹی کے میڈیا سیل کے سربراہ جے رام رمیش نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

کانگریس پارٹی کے دونوں رہنماؤں نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا میں سماج کے ہر طبقے کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے زیر اہتمام اس بھارت جوڑو یاترا میں مختلف نظریات سے تعلق رکھنے والی سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شریک کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی تاریخ کی، اس سب سے بڑی یاترا (مارچ) کا اصل مقصد، اس نفرت کو ختم کرنا ہے، جو ہندوستانی سماج میں دانستہ پھیلائی گئی ہے۔ کانگریس پارٹی کے دونوں سینیئر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سماج کے ہر شعبے اور طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو ساتھ لے کر، ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا پارٹی کا ایجنڈا ہے۔

ٹیگس