Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • دہلی یونیورسٹیوں کے فارسی اساتذہ کی حدادعادل کے ساتھ دوستانہ نشست

سعدی فاؤنڈیشن کے سربراہ کی موجودگی میں ہندوستانی دارالحکومت دہلی کی یونیورسٹیوں کے فارسی اساتذہ کی دوستانہ نشست منعقد ہوئی

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کی مختلف یونیورسٹیوں کے فارسی زبان کے پروفیسروں اور سعدی فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرحدادعادل کی دوستانہ نشست کا انعقاد نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ میں ہوا۔ اس نشست میں فارسی زبان و ادب کے تقریبا بیس اساتذہ اور ادیبوں نے فارسی زبان کے فروغ کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ فارسی زبان کے اساتذہ اور ادیبوں کی تجاویز میں جدید فارسی کے فروغ کے لئے ایران سے اساتذہ بھیجا جانا ، فارسی کی جدید کتابوں تک دسترسی ، قدیم ایران کے موضوع پر اسٹڈی اور ایرانی یونیورسٹیوں کے مراکز کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینا شامل ہے ۔

سعدی فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹرحداد عادل نے ان تجاویز کا خیرمقدم اورحمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی اسکولوں میں فارسی کی تعلیم اس زبان کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کرے گی-

ہندوستانی پارلیمنٹ نے دوسال قبل ایک قرارداد پاس کرکے ہندوستانی طالبعلموں کو انگریزی اور ہندی کے ساتھ فارسی زبان اختیار کرنے کا آپشن دیا ہے ۔

ہندوستان میں دوسوپینسٹھ ملین سےزیادہ طلبہ زیرتعلیم ہيں جبکہ 240 سے زیادہ اساتذہ ہندوستانی یونیورسٹیوں میں فارسی زبان و ادب کی تعلیم دے رہے ہیں۔

ٹیگس