روس کے صدر اور ہندوستان کے وزیراعظم کی ٹیلی فونی گفتگو
کرملین نے اعلان کیا ہے روسی صدر ولادیمیرپوتین نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے سربراہوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور جنگ یوکرین کی صورت حال کاجائزہ لیا۔
پوتین اور مودی نے ہندوستان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات اور روس کے صدارتی انتخابات میں ایک دوسرے کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان، یوکرین جنگ شروع ہونے کے وقت سے ہی مغربی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود روس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات محفوظ رکھے ہوئے ہے۔
روس کے صدر نے اس سے قبل بریکس پر اس ملک کی سربراہی سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ماسکو رکن ممالک کے ساتھ ہماہنگی بڑھائے گا ۔ پوتین نے کہا تھا کہ بریکس کی سربراہی کے ساتھ ہی سیاست، سیکورٹی ، اقتصاد ، ثقافت اور مالی امور میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔