Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: منی پور میں کوکی اور میتھئی قبائل کے درمیان شدید کشیدگی

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میتھئی قبائل کے درمیان فسادات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: تازہ ترین واقعے میں فائرنگ اور گولہ باری کے دوالگ الگ واقعات میں میتیئی قبائل کے پانچ افراد ہلاک ہوگئےہيں جبکہ بدھ کو بھی کوکی قبائل کے حملوں میں دوپولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

کوکی اور میتیئی قبائل کے درمیان الگ الگ علاقوں میں ہوئی فائرنگ اور گولہ باری میں پانچ افراد مارے گئے ہيں جبکہ ریاستی دارالحکومت امپھال کے مغربی مضافات میں بھی ہتھیار بند افراد کے حملے کے بعد ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ جبکہ تھانبول ضلع میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشنوں سے ہتھیار لوٹنے کی کوشش کی جس کے دوران بی ایس ایف کے تین جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگئے یہ حملے ایک ایسے وقت ہورہے ہيں جب خفیہ ایجنسیوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا تھا کہ منی پورکے مختلف علاقوں میں فسادات کی آگ پھر سے بھڑک سکتی ہے۔

ٹیگس