Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • استعفی دوں گا لیکن بی جے پی کے سامنے نہیں جھکوں گا: اروند کیجریوال

سنیچر کو اروند کیجریوال اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنومان مندر پہنچے اور پوجا کی اور بجرنگ بلی کا آشیرواد لیا۔ جس کے بعد کیجریوال آپ کے دفتر پہنچے اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں دو دن بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔ جب تک عوام فیصلہ نہیں دیتی میں وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔ ہر گھر اور گلی میں جاؤں گا اور عوام کا فیصلہ آنے تک وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد سے ہم بی جے پی کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بی جے پی کے سامنے نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے اور نہ بکیں گے۔

یاد رہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ جمعہ کو کیجریوال تہاڑ جیل سے رہا ہوئے تھے۔

 

ٹیگس