Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • مودی کو ٹرمپ کا تحفہ، 116 ہندوستانیوں کو پھر کیا ڈی پورٹ

نریندر مودی کے دورے کے محض دو روز بعد ہی امریکا نے مزید ایک سو سولہ ہندوستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک سو سولہ ہندوستانیوں کو لے ایک اور ہوائی جہاز امرتسر ہوائی اڈے پر اترا ہے۔دس دن کے اندر امریکا سے ڈی پورٹ کئے جانے والے ہندوستانی شہریوں کو لانے والا یہ دوسرا طیارہ ہے جو ہندوستان پہںچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سو سولہ ہندوستانیوں کو لے کر امریکی ایئر فورس کا یہ طیارہ سنیچر کی رات نصف شب کے قریب امرتسرکے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اترا ہے۔

پروگرام کے مطابق امریکا ایئر فورس کا ایک اور طیارہ امریکا سے ڈی پورٹ کئے جانے والے ہندوستانیوں کے لے آج کسی وقت امرتسر پہنچے گا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکا کو ہندوستانی میڈیا نے کافی اہمیت دی ہے۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے مذاکرات میں مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا اور امریکی صدر نے ہندوستان کو اربوں ڈالر کے اسلحے فروخت کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

 

ٹیگس