Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی پارلمنٹ میں کل پیش ہو سکتا ہے وقف ترمیمی بل، نیتیش کمار نے دی ہری جھنڈی

نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے وقف ترمیمی بل پر مرکزی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے چیف وہپ دلیشور کامت نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر حکومت کی حمایت میں مضبوطی سے ووٹ دیں گے۔ اس کے لیے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کر دیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایک طرف جہان پورے ہندوستان میں مسلمان تنظیموں اور حزب اختلاف کی جانب سے لگاتار وقف ترمیمی بل کی مخالفت ہو رہی ہے اور ملک گیر جمہوری اور منظم تحریک چلائی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف تیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو نے وقف ترمیمی بل پر مرکزی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کے چیف وہپ دلیشور کامت نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر حکومت کی حمایت میں مضبوطی سے ووٹ دیں گے۔ اس کے لیے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو وہپ جاری کر دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ چندرابابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی اور چراغ پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کی حمایت کے بعد نتیش کمار کی جے ڈی یو کی حمایت مرکزی حکومت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ وقف ترمیمی بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے جے ڈی یو نے مرکزی حکومت کو کچھ تجاویز دی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ تجاویز کو مرکزی حکومت نے قبول کر لیا ہے اور اب نتیش کمار کی پارٹی نے اس بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

مانا جا رہا ہے کہ اہم اتحادیوں کی حمایت سے مرکز کی نریندر مودی حکومت ایوان میں اکثریت حاصل کر لے گی اور یہ بل آسانی سے پاس ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وقف بل میں کئی اہم ترامیم کی گئی ہیں۔ یہ تبدیلیاں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یعنی جے پی سی کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ این ڈی اے کی اہم اتحادی جے ڈی یو نے کئی تجاویز دی تھیں ، جنہیں جگہ دی گئی ہے۔ سب سے بڑی تبدیلی جو کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ ‘ریاستی حکومت کلکٹر کے عہدے سے اوپر کے افسر کو یہ فیصلہ کرنے کے لیے مقرر کر سکتی ہے کہ کوئی جائیداد وقف ہے یا نہیں۔’ یہی نہیں، موجودہ پرانی مساجد، درگاہوں یا دیگر مسلم مذہبی مقامات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ ایک اور بڑی تبدیلی جو کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ قانون پرانی تاریخ سے لاگو نہیں ہوگا۔ جے ڈی یو کی طرف سے یہ ایک بڑی تجویز تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔

ٹیگس