Apr ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزراء اعلی کو مجبوبہ مفتی نے کہا شکریہ!

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال، تامل ناڈو اور کرناٹک کے وزرائے اعلی کے نام خطوط لکھ کر وقف ترمیمی بل کے موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق مجبوبہ مفتی نے ہفتے کو ایکس سوشل نیٹ ورک پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا کو خطوط لکھے ہیں، جس میں وقف ترمیمی بل کے خلاف ان کے جرات مندانہ اور اصولی موقف کے لیے تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے-

دوسری جانب ہندوستان کے مختلف علاقوں میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہيں اسی سلسلے میں مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد ، پرگنہ ، ہگلی اور مالدہ میں مظاہرے ہوئے تاہم مرشد آباد میں مظاہرے نے پُرتشدد رخ اختیار کر لیا، جس کے بعد پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک سو دس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تشدد سے سب سے زیادہ متاثر مرشدآباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے اور ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں جہاں جمعہ کو ہنگامہ پھوٹ پڑا تھا۔ پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پانے کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

ٹیگس