Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سپریم کورٹ نے نئے وقف قانون پر روک لگا دی ہے

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے آج ایک اہم فیصلے میں نئے وقف قانون کی اہم شقوں پر عارضی روک لگائی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے وقف قانون کی اہم شقوں پر عارضی روک لگانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ اگلی سماعت تک حکم امتناعی برقرار رکھے۔  یہ روک سات دن کےلیے لگائی گئی ہے  چیف جسٹس سنجیوکھنہ کی قیادت والی تین رکنی بینچ نے کہاکہ سنٹر ل وقف کونسل اور اوقاف بورڈ میں تا حال کوئی تقری نہ کرے اور وقف بائی یوزر جو جائیداد 1997 کے قانون کے تحت درج کی گئی ہے اسے چھیڑا نہ جائے۔ عدالت عظمی نے اس کیس کی اگلی سماعت مئی کے پہلے ہفتہ میں طے کی ہے ۔ مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتہ کی مہلت دی ہے اور کیس کی اگلی سماعت 5مئی کو ہوگی ۔

ٹیگس