Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان کشیدگی بدستور اعلی ترین سطح پر موجود ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجیوں نے ایک دوسرے پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے تاہم دو طرفہ فائرنگ ميں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ اس دوران پاکستان نے بھیمبر سیکٹر پر ہندوستان کا ایک جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر تین ہزار تین سو تيیس کلومیٹر سرحدی پٹی پائی جاتی ہے جس میں دو سو اکیس کلومیٹر بین الاقوامی سرحد اور سات سو چوالیس کلومیٹر لائن آف کنٹرول ہے جو کشمیر میں واقع ہے۔

ٹیگس