May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کے منافقانہ موقف پر ہندوستان کے ماہرین اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی تنقید

ہندوستانی ماہرین اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سے متعلق یورپی یونین کے منافقانہ موقف پر تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوستان کے ماہرین اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے یوکرین روس جنگ کے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے سلسلے میں منافقانہ موقف اختیار کیا ہے۔ ان افراد نے یورپی یونین کے اس منافقانہ موقف کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے معاون نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر ہندوستان پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کو ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہئے اور اسے مشترکہ فوجی سمجھوتے کے لئے چین کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دینا چاہئے۔

ٹیگس