May ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذمےدار باضابطہ طور پر پاکستان کو قرار دے دیا

ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ کے درمیان آپریشنل روابط کی نشاندہی کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستان کا خیال ہے کہ اس حملے کا منصوبہ لشکر طیبہ نے بنایا تھا اور یہ منصوبہ بظاہر آئی ایس آئی کے اعلی افسروں کے حکم پر تیار کیا گيا تھا۔ ہندوستان کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دعوی کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کی پلاننگ پاکستان کے اندر لشکر طیبہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی تھی۔ سات آٹھ مشتبہ افراد میں سے دو  پاکستانی شہری تھے اور وہ مسلسل آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں تھے اور وہ حملے کے وقت اور اس منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں خاص احکامات حاصل کرتے رہے ہیں۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ مسلح افراد حملے سے کئی ہفتے قبل ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔

 

ٹیگس