بی جے پی کے وزیر کو سپریم کورٹ سے بھی پڑی ڈانٹ
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کو سپریم کورٹ سے اس وقت سخت سرزنش کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی پر دیے گئے بیان کے خلاف سپریم کورٹ سے ایف آئی آر منسوخ کرنے اور ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ان کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر جیسے ذمہ دار عہدے پر بیٹھے فرد کو ایسی زبان زیب نہیں دیتی۔ بنچ نے سخت الفاظ میں کہا کہ آپ وزیر ہیں اور اس حیثیت میں آپ کو یہ زیب دیتا ہے کہ آپ اس طرح کی زبان استعمال کریں؟ عدالت نے کہا کہ وزیر کے بیان سے سماجی ہم آہنگی پر اثر پڑتا ہے اور ایسے وقت میں ایک خاتون فوجی افسر کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ وجے شاہ نے اپنی ایک تقریر میں ہندوستان کی خاتون کرنل صوفیہ قریشی کو مسلمان ہونے کی بناپر دہشت گردوں کی بہن کہہ کے توہین کی تھی جس پر پورے ہندوستان میں سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔