ہندوستان: شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشیں اور تباہ کن سیلاب
Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے حکام کا کہنا ہے کہ ریاست آسام میں آٹھ، ارونا چل پردیش میں نو اور دیگر علاقوں میں دسیوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میزورام کے حکام کا کہنا ہے کہ میزورام میں پانچ اور میگھالیہ میں چھے، ناگالینڈ اور تریپورہ میں دو ، دو افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ دریں اثنا میگھالیہ کے وزیر اعلی سنگما نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورس کو چوکس رہنے اور امداد کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں ہر سال برسات کے موسم میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں دسیوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔