Aug ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مبینہ ووٹ چوری کے خلاف ریلی

ہندوستان میں مبنیہ ووٹ چوری کے خلاف حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد کی ریلی جاری ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ووٹر ادھیکار ریلی میں عوام کی شرکت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ریاست بہار کے علاقے سہسرام سے ریاستی دارالحکومت پٹنہ کی جانب روانہ ہونے والی اس ریلی کے راستے میں عوام کی جانب سے زبردست استقبال کیا جا رہا ہے۔ ریلی کے قائد راہل گاندھی نے راستے میں ایک عوامی اجتماع اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پہلے آپ کا ووٹ کا حق چھینا جائے گا، اس کے بعد راشن کارڈ اور پھر آپ کی زمینیں اڈانی اور امبانی کو سونپ دی جائيں گی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ ملک ارب پتی سرمایہ داروں کا نہیں بلکہ مزدوروں، کسانوں، چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور نوجوانوں کا ہے۔ 

ٹیگس