Aug ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • پی سدرشن ریڈی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، بی جے پی کی مشکل بڑھے گی ؟

ہندوستان میں نائب صدر کے الیکشن میں بحیثیت امیدوار حصہ لینے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج پی سدرشن ریڈی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

سحرنیوز/ہندوستان:ہندوستان میں نائب صدر کے الیکشن میں بحثیت امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ 

حزب اختلاف کے انڈیا اتحاد کے امیدوار پی سدرشن ریڈی نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادیئے۔

 اس موقع پر کانگریس پارٹی کی رہنما، محترمہ سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، شیوسینا کے سنجے راؤت، این سی پی شردپوار گروپ کے رام گوپال یادو اور اںڈیا اتحاد کے دیگر اہم رہنما موجود تھے۔

 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انڈیا اتحاد کی طرف سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار پی سدرشن ریڈی نے کہا ہے کہ یہ الیکشن کسی فرد کا انتخاب نہیں بلکہ ملک کے دستور اور جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ نائب صدر راجیہ سبھا کا چیئرمین بھی ہوتا ہے اور اگر وہ الیکشن جیت گئے تو راجیہ سبھا کو غیر جانبداری کے ساتھ چلائيں گے اور پارلیمانی جمہوریت کی اعلی ترین قدروں کو قائم رکھیں ۔ 

ہندوستان میں نائب صدر کے الیکشن کے لئے حکمراں قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نے گزشتہ روزہی اپنے کاغذات نامزدگکی جمع کرادیئے تھے۔ 

اس بار نائب صدر کے عہدے کے لئے حکمراں اور حزب اختلاف دونوں اتحادوں کے امیدواروں کا تعلق جنوبی ہند سے ہے۔ 

 

 

ٹیگس