Aug ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ممبئی میں فلسطین کی حمایت ميں مظاہرہ

ممبئی میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک بڑے مظاہرے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:ہندوستانی میڈیاکے مطابق اج ممبئی کے آزاد میدان میدان ایک بڑے عوامی مظاہرے میں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی کے زیر اہتمام اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں عام شہریوں، سیاسی رہنماؤں، سماجی کارکنوں، فنکاروں اور سیول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے حصہ لیا۔

مظاہرے میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی گئی اور نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

مظاہرے میں غزہ پر قبضے اور فلسطینی عوام کو یہاں سے بے دخل کرنے کے منصوبے مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بلا تاخیر ضروری اقدام کا مطالبہ کیا گیا۔ 

ٹیگس