ہندوستان: راجستھان اور گجرات میں خوفناک سڑک حادثے، 16 افراد کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i459212-ہندوستان_راجستھان_اور_گجرات_میں_خوفناک_سڑک_حادثے_16_افراد_کی_موت
ہندوسنتان کی راجستھان اور گجرات ریاستوں میں دل دہلا دینے و الے سڑک حادثوں میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-11-23T12:52:34+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجستھان اور گجرات میں خوفناک سڑک حادثے، 16 افراد کی موت

ہندوسنتان کی راجستھان اور گجرات ریاستوں میں دل دہلا دینے و الے سڑک حادثوں میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پہلا حادثہ راجستھان میں  کوٹہ ادے پور قومی شاہراہ پر پیش آیا۔  واپس لوٹ رہے یاتریوں کی تیز رفتار کروزر گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار افراد مہاراشٹر کے رہنے والے تھے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ 8 دیگر زخمی  ہیں۔ مرنے والوں میں 4 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔اندیشہ ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آنے کی بنا پر حادثہ پیش آیا۔ 

دوسرا حادثہ گجرات کے کچھ ضلع میں پیش آیا۔ یہاں ایک ٹرک اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔  نتیجتاً کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ خاندان کچھ کے مشہور رَن علاقے کی سیر کرنے کے بعد بھج واپس لوٹ رہا تھاکہ قومی شاہراہ پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔

ادھر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سڑک حادثات میں اموات پر افسوس کا اظہار اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے کی عبوری راحت کا اعلان کیا۔ 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel