Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش ناکام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر اور دلیر جوانوں نے ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش کو عین اس وقت ناکام بنادیا جب وہ بحیرہ عمان میں ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو روک کر اس پر لدا تیل دوسرے تیل بردار بحری جہاز میں منتقل کرکے، نامعلوم مقام کی جانب لے جا رہے تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ہیلی بورن کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بحری جہاز کے عرشے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اسے ایرانی ساحل پر لے آئے۔

امریکی بحریہ نے کئی ہیلی کاپٹروں اور جنگی کشتیوں کے ذریعے اس تیل بردار بحری جہاز کا تعاقب کیا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کے شدید انتباہ کے بعد انہوں نے پسپائی اختیار کرلی. رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بار پھر، زیادہ فورس کے ساتھ مذکورہ بحری جہاز کا راستہ روکنے کی کوشش کی مگر اس بار بھی ناکام رہی۔

مذکورہ بحری جہاز اس وقت ایران کی ساحلی حدود میں موجود ہے۔

ابھی اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

ٹیگس