Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا ایران کا مطالبہ

ایران کے وزیر خارجہ نے یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم اور مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا راستہ ہموار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سفیر ابراہیم الدیلمی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت کا ذکر کیا۔ انہوں نے یمن کی بحرانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم اور مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا راستہ ہموار کئے جانے پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ یمنی عوام کا حوصلہ بلند رہا ہے اور وہی اپنے عزم و درایت سے اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

اس موقع پر یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سفیر ابراہیم الدیلمی نے بھی یمنی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایران کی حکومت اور عوام کے مواقف کی قدردانی کی اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو عارضی جنگ بندی اور یمن کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

ٹیگس