May ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کے باوجود لبنان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو تیار ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے عوام صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

حسین امیر عبد اللہیان نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسلسل یلغار کے خلاف لبنانی قوم کی استقامت کو خطے کی قوموں کے لئے نمونہ قرار دیا اور کہا کہ خطے کے مزاحمت کرنے والے عوام، طفل کش اور دہشتگرد صیہونی حکومت سے تعلقات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے تہران کے دورے پر آئے لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی سے بدھ کو ہوئی ملاقات میں خطے کے تازہ ترین حالات، اسلامی ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ خاص طور پر دونوں ملکوں کے مابین تعاون میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے خراب اقتصادی حالات کے بارے میں کہا کہ مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود لبنانی حکومت و عوام اگر چاہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام المرتضی نے کہا کہ لبنانی حکومت خطے میں سبھی دوست و برادر ملکوں بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں فروغ کے لئے تیار ہے۔

 

ٹیگس