May ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ کی ملاقات, تعاون کے مزید فروغ کے لئے پرعزم

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام پر زور دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

وزیر خارجہ پاکستان نے بلوچستان میں آگ بجھانے کے لیے طیارہ بھجوانے پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کی قدردانی کی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران و پاکستان کے مابین دو پڑوسی اور برادر ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ نیک تعلقات استوار رہے ہیں اور اسکی بنیادی وجہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے مذہبی، ثقافتی، تاریخی، اقتصادی اور ثقافتی اشتراکات ہیں۔

 

ٹیگس