Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ ایران کا دورۂ دہلی، اعلیٰ حکام سے ہوگی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنے ہندوستانی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر اس ملک کے اعلی حکام سے مذاکرات کے سلسلے میں کل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوئے.

سحر نیوز/ہندوستان: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا آج نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ جو ہندوستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں، اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دوطرفہ تعاون پر اسٹریٹجک مشاورت کرنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہندوستان پہنچنے پر نئی دہلی میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ مذاکرات کا اہم ایجنڈا طویل المدت تعلقات کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینا ہے۔

امیر عبد اللہیان نے کہا کہ ان کا دورہ ایسے میں ہو رہا ہے کہ اس ملک کی حکمراں جماعت کی ترجمان اور دہلی میڈیا ہیڈ نے خود سرانہ طور پر پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کی شان میں گستاخی کی جس پر ایران سمیت عالم اسلام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، یہاں تک کے بعض ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم میں شروع کر دی گئی ہے۔

ٹیگس