Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرار داد جلد بازی اور سیاسی اقدام ہے: وزیر خارجہ ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں قرارداد پیش کرنے کے اقدام کو جلد بازی اور سیاسی قرار دیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں قرارداد پیش کرنے میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کے اقدام کو جلد بازی اور سیاسی اقدام قرار دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں قرارداد پیش کرنے کے اقدام کو جلد بازی اور سیاسی رویہ قرار دیا۔

امیرعبداللہیان نے یمن میں جنگ بندی کے جاری رہنے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انسانی محاصرے کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اسے یمنی گروہوں کے درمیان مزید مذاکرات شروع کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم قرار دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے تسلسل اور دمشق کے ہوائی اڈے پر فوجی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

 انہوں نے اس  ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ویانا مذاکرات کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور جوہری معاہدے کے بعض دیگر فریقوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو بہترین طریقہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ قرارداد کو محض ایک سفارش قرار دے کر ویانا مذاکرات جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس گفتگو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بحران کے حوالے سے جنگ بندی کے تسلسل کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور تعمیری موقف کی تعریف کی۔

ٹیگس