Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران سے ایک اور امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئی

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک اور امدادی کھیپ کابل پہنچا دی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی انجمن ہلال احمر کا ایک وفد بھی امدادی سامان کے ہمراہ افغانستان پہنچا ہے جسکی قیادت ڈپٹی دائریکٹر پیمان نامدار کر رہے ہیں۔ پیمان نامدار نے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے ارسال کردہ امدادی سامان ایئر پورٹ پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 
ایران کی ہلال احمر کے عہدیداروں نے عبوری طالبان انتظامیہ کے نمائندے شمس الدین حقیار سے ملاقات اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 
طالبان نے دنیا بھر سے امداد کی درخواست کی ہے تاہم کہا ہے کہ امداد رسانی کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔ 
عبوری طالبان انتظامیہ، امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں اور عالمی برداری کی جانب سے امداد کی کمی کے باعث، زلزلے سے متاثرین کو لازمی ریلیف دینے سے قاصر ہے۔

ٹیگس