سپاہ پاسداران کی بروقت کاروائی سے ایک بحری جہاز ڈوبنے سے بچ گیا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ایک تجارتی بحری جہاز کو خلیج فارس میں ڈوبنے سے بچا لیا۔
آئی آر جی سی نیوی فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کل 11 جولائی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نیوی کے چوتھے ریجن کے ذوالفقار نیول یونٹ کی فورسز نے خلیج فارس میں پارسیان سواحل کے قریب ایک کارگو تجارتی جہاز کو ڈوبنے سے بچا لیا اور اس کی خرابی کو دور کرنے کیلئے اسے فلوٹنگ ڈاک میں منتقل کر دیا۔
یہ کارگو بحری جہاز 100 ٹن گھریلو مصنوعات کی حامل تھا اور دوبئی سے گناوہ بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا جو پارسیان شہر کے سواحل کے قریب خراب ہو گیا اور اس میں پانی بھرنے لگا۔ مذکورہ جہاز کی جانب سے مدد کی اپیل کے بعد آئی آر جی سی نیوی کے چوتھے ریجن کے ذوالفقار نیول یونٹ کی فورسز کی بروقت کارروائی نے اسے ڈوبنے سے بچا لیا ۔
اس وقت مذکورہ جہاز مرمت کے لئے ساحل پر موجود ہے اور کا عملہ بھی بخیر ہے جس نے جان بچانے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔