Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران اور روس کا تعاون جاری

جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران روس تعاون کا جنگ یوکرین سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ 
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے دعوی کیا ہے کہ ایران عنقریب روس کو سیکڑوں ڈرون طیارے فراہم کرے گا جو بقول ان کے جنگ یوکرین میں استعمال کیے جائیں گے۔ 
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی عہدیدار کے دعوے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران روس تعاون جنگ یوکرین سے بہت پہلے سے جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس میں کوئی خاص تبدیلی بھی نہیں آئی۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جیک سالیوان نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ اور یورپ نے ہمارے خطے میں اپنے تیار کردہ ہلاکت خیز ہتھیاروں کے انبار لگا رکھے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات پوری جرأت کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر امریکہ اور مغربی ممالک طرح طرح کے ہتھیار فراہم نہ کرتے تو اسرائیل پچھلے سات عشروں کے دوران سرزمین فلسطین میں جارحیت، جرائم اور غاصبانہ قبضہ جاری نہیں رکھ سکتا تھا۔ 

ٹیگس