Jul ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • اگلے ہفتے روسی صدر تہران کا دورہ کریں گے

قصر کرملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اگلے تہران کا دورہ کریں گے۔

قصر کرملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتین آئندہ منگل کو ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ  آستانہ مذاکرات کے دائرے میں تشکیل پانے والے ایران، ترکی اور روس کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 شام میں جنگ بندی کے موضوع پر یہ اجلاس آستانہ اجلاس کی بنیاد پر دو جانبہ اور سہ جانبہ سطح پر تشکیل پائے گا۔
کورونا وبا کی بنا پر ایران، ترکی اور روس کا یہ اجلاس سربراہوں کی شرکت سے تشکیل نہیں پا سکا تھا تاہم تینوں ملکوں کے حکام نے مسئلے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اس اجلاس میں سربراہوں کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

ٹیگس