ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے: صدر رئیسی
ایران کے صدر نے کہا کہ ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے اور امریکہ ہو یا اسکے اتحادی، انکی کسی بھی غلطی کی صورت میں ایران اُس کا منھ توڑ جواب دے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز صوبے کرمانشاہ کے ایک عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی کسی بھی غلطی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے اور خطے اور دنیا میں امریکیوں اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی غلطی کا منہ توڑ اور دندان شکن جواب دے گا۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم خطے میں کسی بھی قسم کی بدامنی یا بحران کو برداشت نہیں کرے گی اور خطے کی مسلم قومیں امریکہ کے ساتھ ذلت آمیز تعلقات سے نفرت کرتی ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ ملک کی فوجی طاقت آج علاقائی سلامتی کا باعث ہے اور صیہونی حکومت ہرگز مغربی ایشیا اور ایشیا میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔