Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران عراق دوستی، عید غدیر کے موقع پر 50 ہزار ایرانی زائرین کیلئے ویزا فری

ایران کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی امور کے معاون نے کہا ہے کہ 50 ہزار ایرانی زائرین عراق میں زیارات مقدسہ کیلئے جائیں گے تاہم ان کا ویزا فری ہو گا۔

ایران کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی امور کے معاون سید مجید میراحمدی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی وزارت داخلہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ایران کے 50 ہزار زائرین عید غدیر کے موقع پر سرحدی گذر گاہوں سے عراق میں زیارات مقدسہ بالخصوص نجف کیلئے جا سکیں گے اور ان کا ویزا مفت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں ایرانی زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔

واضح رہے کہ 18 ذی الحجه 1443 ہجری قمری مطابق 18 جولائی 2022 بروز پیر عید غدیر ہے ۔  

ٹیگس