Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • صدر ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان اسلام آباد پہنچے

افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے جمعے کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے ۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی ایک وفد کے ہمراہ جمعے کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاکستان کے چند عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔افغانستان کے امور میں صدر ایران کے خصوصی نمائندے اس دورے میں اپنے پاکستانی ہم منصب محمد صادق اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الگ الگ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ایران کے خصوصی نمائندے کے اس دورے میں افغانستان کے حالات اور افغان پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاہ افغانستان کے بارے میں تاشقند علاقائی اجلاس کے بارے میں گفتگو بھی اس دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

افغانستان کے بارے میں تاشقند علاقائی اجلاس چھبیس جولائی کو ہوگا۔

ٹیگس