Aug ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ چین کی حمایت پر زور دیتے ہوئے امریکی اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی امن و استحکام کیلئے خطرے کی جڑ قرار دیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تمام ممالک کی ارضی سالمیت کا احترام، بین الاقوامی حقوق کے اصولوں میں سے ہے اور اسی دائرے میں اسلامی جمہوریہ ایران چین کی واحد حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اشتعال انگیزیاں عالمی امن اور استحکام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون اسپیکر ننسی پلوسی نے چینی حکام کی وارننگ کے باجود تائیوان کا دورہ کیا۔ بیجنگ نے امریکی اسپیکر کے اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اس اقدام کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ٹیگس