Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ایرانی چیف آف اسٹاف جرنل محمد باقری
    ایرانی چیف آف اسٹاف جرنل محمد باقری

ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دہشت گرد امریکی فوج، صیہونی ناجائز ریاست اور ان ممالک کی میزبانی کرنے والے ممالک کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے سخت انتباہ دیا ہے۔

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دہشت گرد امریکی فوج، ناجائز صیہونی ریاست اور ان ممالک کی میزبانی کرنے والے ممالک کو قومی سلامتی کے حوالے سے انتباہ کیا ہے۔

میجر جنرل باقری نے اپنے روبیکا اکاؤنٹ پر لکھا کہ گزشتہ مہینوں میں دہشت گرد امریکی فوج کو خلیج فارس اور بحیرۂ عمان سے اپنے جنگی جہاز بردار بحری بیڑے، ہیلی کاپٹر بردار جنگی جہاز باہر نکالنا پڑی تھیں، اس کے نتیجے میں پیدا شدہ خلا سے اس سے وابستہ ممالک میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی تھی اور انہوں نے طفل کش صیہونی حکومت  سے اپنے تعلقات استوار کرنا شروع کئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں اس بات کا امکان ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے جاسوسی اور آپریشنل وسائل غاصب صیہونی ریاست کے ہاتھ لگ جائیں گے جس سے ہمارے ملک کے خلاف خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ ہم نے امریکی فوجی کی میزبانی کرنے والے ممالک کو وزارت خارجہ کے ذریعے تحریری طور پر انتباہ دیا ہے اور انہیں علاقے میں اپنی موجودگی، فضائی و سمندری گشت، انٹیلی جنس اور اپنی مختلف فوجی مشقوں کے ذریعے سخت خبردار کر دیا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ انہیں ہماری دوستانہ اور مسلسل یہی نصیحت ہے کہ  باہمی برادرانہ تعلقات اور تعاون سے علاقے میں بغیر غیروں پر اعتماد کئے سیکورٹی قائم کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

 

ٹیگس