Sep ۱۰, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • عراقی عوام اور حکومت کی مہمان نوازی کا شکریہ، ایران و عراق کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے زائرین کی مہمان نوازی پر عراقی عوام اور حکومت کی قدردانی کی ہے۔

اپنے عراقی ہم منصب فؤاد حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ زائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر وسائل کی کمی اور شدید گرمی کے باوجود عراق کے عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی اور غیر ایرانی زائرین کی مہمان نوازی قابل قدر ہے۔ 
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کربلائے معلی اور نجف اشرف میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایرانی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اربعین کمیٹی کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
اس سے پہلے ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے قومی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی زائرین کو ہدایت کی تھی کی وہ فی الحال عراق کی سرحدی گزرگاہوں پر جانے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے پاس اتنی بڑی تعداد میں زائرین کو پاس کرنے کے لیے بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔ 

ٹیگس